بھٹکل:11؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) غیر قانونی کارستانیوں کے متعلق پولس کو اطلاع دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کئے جانے کا مرڈیشور پولس تھانےمیں شکایت درج کی گئی ہے۔
حملہ کا شکار ہوئے شخص کی شناخت مرڈیشور چندرہتلو کے مکین راجو راما نائک (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ راجو کے سرپر شدید چوٹ لگی ہے، فی الوقت اُسے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزموں کی شناخت مرڈیشور چندرہتلو کے مکین کڈِّی عرف راجو مادیو نائک (34)، بیلکے کے مادیو گوند نائک(45)، چندرہتلو کے رتیک مادیو نائک (19)، مرڈیشور کنڑا اسکول کے کرن مادیو نائک (30)، سنتوش اشوک نائک (30)، ستیش ماستیا نائک (31)اور دیگر کے طورپر کی گئی ہے۔
اس تعلق سے مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس جانچ کررہی ہے۔